گڈاپ ٹائون واٹر بورڈ کی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ
رہائشی اور تجارتی تعمیرات بھی کرلیں، لینڈ مافیا سے زمین واہ گزار کرانے کی کوشش ناکام، ملزمان کی فائرنگ
واٹربورڈ کے بعض اعلیٰ افسران لینڈ مافیا سے ملے ہوئے ہیں، انہی کے ایما پر اراضی پر قبضہ کیا گیا، پولیس بھی دیر سے پہنچی، پیر کو دوبارہ آپریشن کا امکان ہے،ذرائع فوٹو: فائل
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈکے افسران کیلیے نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن کے قریب مختص ساڑھے تین ایکڑ اراضی پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرلیا۔
جمعرات کو لینڈ مافیا سے زمین واہ گزار کرانے کی کوشش ناکام ہوگئی، لینڈمافیا کے کارندوں نے قبضہ ختم کرانے کے لیے جانے والی ٹیم پر فائرنگ بھی کی جس کے باعث واٹربورڈ کے افسران وپولیس اہلکار کارروائی چھوڑ کر واپس آگئے، تفصیلات کے مطابق کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے گڈاپ ٹاؤن کی حدود میں این ای کے پمپنگ اسٹیشن کے قریب ساڑھے تین ایکڑ اراضی مختص کی گئی تھی۔
اس زمین کے وسیع حصے پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے وہاں رہائشی وتجارتی تعمیرات کرلی تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ کے بعض اعلیٰ افسران لینڈ مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، ان کے ایما پر ہی لینڈ مافیا نے اس اراضی پر قبضہ کیا، یہ وہی افسران ہیں جنھوں نے واٹربورڈ کی دیگر قیمتی اراضی پر لینڈمافیا کا قبضہ کرایا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران نے واٹربورڈ کے افسران کی اراضی کے لیے خالی کرانے کے لیے جمعرات کو ہونے والے آپریشن کی پیشگی اطلاع لینڈ مافیا کو فراہم کردی تھی جس کے باعث جب واٹر بورڈ کے افسران قبضہ کی جانے والی جگہ پر پہنچے تو لینڈ مافیا کے کارندوں نے مزاحمت شروع کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس آپریشن کے بارے میں پولیس کے ساتھ بھی طے ہوگیا تھا کہ طے شدہ وقت پر پولیس کی نفری وہاں پہنچ جائے گی تاہم پولیس نفری بروقت وہاں نہیں پہنچی، واٹربورڈ کے افسران کئی گھنٹے تک پولیس اہلکاروں کا انتظار کرتے رہے ، ذرائع نے بتایا کہ جب پولیس اہلکار وہاں پہنچے تو اس کے بعد تجاوزات کے خلاف جیسی ہی کارروائی کا آغاز ہوا لینڈ مافیا کے کارندوں نے فائرنگ شروع کردی جبکہ واٹربورڈ کے افسران پر پتھراؤ بھی کیا جس سے بعض افسران کو معمولی چوٹیں آئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جب قبضہ مافیا کی مزاحمت بڑھنے لگی تو واٹربورڈ اور پولیس اہلکاروں نے آپریشن روک کر وہاں سے واپس آگئے، باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے کارروائی میں مکمل تعاون کرنے کے بجائے صرف رسمی طور پر حصہ لیا جس کے باعث لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی، ذرائع نے بتایا کہ واٹربورڈ کے ایک اعلیٰ آفیسر کے کہنے پر واٹربورڈ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے آپریشن سے قبل پولیس اہلکاروں کا ''خیال '' رکھا تھا تاہم اس کے باوجود پولیس اہلکاروں نے اس کارروائی میں کوئی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا، زرائع نے بتایا کہ اب پیر کے دن دوبارہ آپریشن کا امکان ہے۔