جاپان کے تعاون سے مزید منصوبے اسی سال شروع ہونگے

کراچی سرکولر ریلوے کی کل لمبائی 43.24 کلو میٹر ہے، محمد حسین سید کی گفتگو

کراچی سرکولر ریلوے کی کل لمبائی 43.24 کلو میٹر ہے، محمد حسین سید کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ 2013ء کراچی میں سرکلر ریلوے کے آغاز کا سال ہوگااور حکومت جاپان کے تعاون سے دیگر منصوبے بھی اسی سال شروع کیے جائیں گے۔

کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ سماجی و معاشی اہمیت کے حامل ایک انقلابی منصوبہ ہے جس کے مفید اور دور رس نتائج سامنے آئیں گے اور روزانہ تقریباً 7لاکھ افراد کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی، یہ بات انھو ں نے ٹوکیو میں جائیکا کے سینئر ایڈوائزر مالی تعاون برائے جنوبی ایشیا مسٹر اکی توشی لیواور دیگر افسران سے جائیکا کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی، یہ خصوصی اجلاس کراچی میں سرکلر ریلوے کے آغازاکے سلسلے میں غور و خوض کے لیے طلب کیا گیا تھا جس میں تفصیل کے ساتھ اس منصوبے کے سلسلے میں بات چیت کی گئی۔




ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مسٹر اکی توشی لیو کو دعوت دی کہ وہ کراچی سرکلر ریلوے کے سلسلے میں کراچی کا دورہ کریں، انھوں نے کہا کہ میرے اس دورے کا مقصد کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ کے اسٹیک ہولڈر سے ملاقات اور اس پروجیکٹ کے حوالے سے ان کی آراء و تجاویز کی روشنی میں آسان شرائط پر جاپانی قرضے کی فراہمی اور کے سی آر پروجیکٹ پر عمل درآمد ہے ، انھوں نے کہا کہ کراچی سرکولر ریلوے کی کل لمبائی 43.24 کلو میٹر ہے جس میں 15.68 کلو میٹر زمینی راستہ ، 23.86 کلو میٹر بالائی راستہ اور 2.28 کلو میٹر زیر زمین راستہ ہے جبکہ اس کے درمیان 1.42 کلو میٹر طویل پل بھی شامل ہے۔
Load Next Story