جھگڑالو مسافر نے گنگولی کے 16 برس بعد پہلے ریلوے سفرکا مزہ کرکرا کردیا
گنگولی 2001 کے بعد پہلی بار ٹرین پر سفر کررہے تھے
گنگولی 2001 کے بعد پہلی بار ٹرین پر سفر کررہے تھے: فوٹو: فائل
جھگڑالو مسافر نے بھارت کے سابق کپتان ساروگنگولی کے 16 برس بعد پہلے ریلوے سفر کا مزہ کرکرا کردیا۔
وہ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سیکریٹری ابھیشیک ڈالمیا کے ہمراہ ٹرین پر بالرگھاٹ جارہے تھے،جہاں انھیں اپنے 8 فٹ طویل کانسی کے مجسمے کی رونمائی کرنا تھی، ٹرین میں سوار ہونے پر معلوم ہوا کہ ان کی سیٹ پر کوئی اور قابض ہے اور وہ جگہ خالی کرنے کو تیار ہی نہیں ہوا، جس پر ریلوے پولیس کو طلب کرنا پڑا تاہم ریلوے حکام نے جھگڑا ختم کرنے کیلیے انھیں ایک اور اے سی کوچ میں برتھ دے دی۔
گنگولی 2001 کے بعد پہلی بار ٹرین پر سفر کررہے تھے۔ دریں اثنا مجسمے کی رونمائی کے وقت بہت بڑی تعداد میں لوگ گنگولی کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے موجود تھے۔