تحریک انصاف نے پی پی کی ایک اوروکٹ گرا دی

سابق خاتون ایم این اے ڈاکٹر سمیعہ امجد پی ٹی آئی میں شامل،نعیم الحق،عبدالعلیم خان سے ملاقات

سابق خاتون ایم این اے ڈاکٹر سمیعہ امجد پی ٹی آئی میں شامل،نعیم الحق،عبدالعلیم خان سے ملاقات فوٹو: فائل

سابق ایم این اے ڈاکٹر سمعیہ امجدنے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا۔


ڈاکٹر سمعیہ امجد نے بدھ کو اسلام آباد میں نعیم الحق اور عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انھوں باضابطہ طور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران کے وژن ، بصیرت اوران کے منشور کے ساتھ مکمل طور پر متفق ہوں۔ تحریک انصاف کے دونوں رہنمائوں نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی شمولیت کو تحریک انصاف میں قابل قدر اضافہ قرار دیا۔
Load Next Story