3علما کا قتل 7روز گزر گئے تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوسکی
کئی افراد کوحراست میں لیکر تفتیش کی گئی لیکن کوئی ثبوت نہیں ملے، پولیس
کئی افراد کوحراست میں لیکر تفتیش کی گئی لیکن کوئی ثبوت نہیں ملے، پولیس فوٹو: فائل
علما کے قتل کے جائے وقوع سے ملنے والے گولیوں کے خولوں کی فارنسک رپورٹ آئندہ 48گھنٹوں میں موصول ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعرات کو شارع فیصل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے جامعہ بنوریہ ٹائون کے 3 علما کو قتل کردیا گیا تھا اور ملزمان با آسانی فرار ہوگئے تھے ، علما کے قتل کے واقعے کو 7 روز گزر جانے کے باوجود تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے بھی کوئی فائدہ حاصل نہ کیا جا سکا، قتل کی واردات کے بعد جائے وقوع سے پولیس کو 9 ایم ایم پستول کے خالی خول ملے تھے جنھیں واردات کے روز فارنسک لیبارٹری بجھوا دیا گیا تھا۔
قتل کی تحقیقات کرنیوالے ایک تفتیشی افسر نے ایکسپریس کوبتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنیوالے شہری حکومت کے سینیٹری سب انسپکٹر سمیت 7 سے 8 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی لیکن کوئی ثبوت نہیں ملے، انھوں نے بتایا کہ حراست میں لے جانیوالے تمام افراد کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیاجبکہ تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، انھوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جائے وقوع سے ملنے والے خولوں کو متعدد ہائی پروفائل کیسز کے جائے وقوع سے ملنے والی گولیوں کے خالی خول سے میچ کیا گیا تاہم نتیجہ منفی رہا تھا جس کے بعد خالی خولوں کی معائنہ کرنے کا دائرہ وسیع کردیا گیا تھا۔