بھارت مسئلہ کشمیر کے حل میں مخلص نہیںبرطانوی و بھارتی اخبارات
آزاد کشمیر پرقبضے کیلیے بھارت بنگلہ دیش طرز پرآپریشن کررہاہے’’دی میل‘‘ اور’’ دکن ہیرالڈ‘‘کی رپورٹ
آزاد کشمیر پرقبضے کیلیے بھارت بنگلہ دیش طرز پرآپریشن کررہاہے’’دی میل‘‘ اور’’ دکن ہیرالڈ‘‘کی رپورٹ فوٹو : فائل
برطانوی اخبار ''دی میل'' اور بھارتی اخبار'' دکن ہیرالڈ'' نے مقبوضہ جموں و کشمیرکے رکن اسمبلی کے حوالے سے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر پر قبضے کے لیے بنگلہ دیش کی طرز پر آپریشن کر رہا ہے،بھارت پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل میں مخلص نہیں۔
جمعرات کو برطانوی اخباردی میل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے رکن اسمبلی(ایم ایل اے) مصطفی کمال کا خیال ہے کہ بھارت نے پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر پرقبضے کا منصوبہ بنایا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر صرف دو افراد کی ہلاکت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمنی اتنی شدت اختیار کر گئی تھی کہ دونوں ممالک تقریباً جنگ کے دہانے پرآچکے تھے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بھارت کا ہدف پاکستان کے زیرانتظام کشمیر ہے۔ فاروق عبداللہ کے بھائی مصطفی کمال نے کہا کہ بھارتی فوج اور انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) بنگلہ دیش کی طرز پرریاست کی سیاست میں دخل اندازی کر رہی ہے۔ بھارتی اخبار نے کہا کہ بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ''ریاستی انتظامیہ میں غلط مداخلت کر رہی ہے'' اور آزاد کشمیر میں اسی قسم کے منصوبے پر کام کرر ہی جس طرح 1971میں پاکستان سے بنگلہ دیش کو الگ کرنے کے لیے کیا۔