حکومت کا نئے صوبے کا بل پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

نئی حکمت عملی کے تحت ن لیگ اور دیگر جماعتوں کا اتفاق رائے حاصل کیا جائیگا،ذرائع

نئی حکمت عملی کے تحت ن لیگ اور دیگر جماعتوں کا اتفاق رائے حاصل کیا جائیگا،ذرائع

KARACHI:
حکومت نے نئی حکمت عملی کے تحت پنجاب میں نئے صوبے کیلیے پارلیمانی کمیشن کی سفارشات پر مبنی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے جاری اجلاس میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جمعرات کو ذمے دار حکومتی ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت یہ فیصلہ افہام و تفہیم کے تحت تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے رواں اجلاس جمعے کو غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردیے جائیں گے، اس کے بعد حکومت نے دونوں ایوانوں کے اجلاس 18 فروری کو دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔




ذرائع کے مطابق اس دوران حکومت تمام جماعتوں خاص طور پر ن لیگ کی قیادت کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ اس پر اتفاق رائے حاصل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق چونکہ حکومت اور اس کے حلیفوں کے پاس بل کی منظوری کیلیے دو تہائی اکثریت موجود نہیں ہے اسی لیے اس پر اتفاق رائے حاصل کرنے کیلیے بل کو10 روز کیلیے التوا میں ڈالا جارہا ہے تاکہ اس دوران اس پر اتفاق رائے کے ساتھ ساتھ منظوری کی مطلوبہ عددی اکثریت کو یقینی بنانے کیلیے جوڑ توڑ کیا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story