افضال حیدر پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین بنیں گے
بطور الیکشن کمشنرذمہ داری سنبھال کرنیا گورننگ بورڈ تشکیل دینا پہلا ٹاسک
ایک ماہ میں چیئرمین کا الیکشن کرائیں گے، سیٹھی کے مقابل کوئی اور موجود نہ ہوگا۔ فوٹو: فائل
BAHAWALPUR:
جسٹس (ر)افضال حیدر آئندہ ماہ پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین بن جائیں گے، انھیں الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا اور وہ جلد ذمہ داریاں سنبھال کر نیا گورننگ بورڈ تشکیل دیں گے۔
جسٹس (ر) افضال حیدر کو پی سی بی کا الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا، وہ آئندہ چند روز میں قذافی اسٹیڈیم میں ذمہ داریاں سنبھال لیںگے، ڈپٹی الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا ان کی معاونت کریں گے، جسٹس (ر)افضال حیدرکا پہلا کام نئے گورننگ بورڈ کی تشکیل ہے جس کیلیے وہ منتخب ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کو خطوط لکھ کر نامزدگیاں طلب کریں گے۔
8 اگست کو شہریارخان کے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پرافضال حیدر قائم مقام چیئرمین بن جائیں گے، آئین کے تحت انھیں ایک ماہ میں انتخابات کرانا ہوں گے۔ اس کیلیے وہ تمام 10 گورننگ بورڈ ارکان کو خطوط لکھ کر پوچھیں گے کہ کیا وہ انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں، اگر ایک سے زائد امیدوار سامنے آئے تو الیکشن کا انعقاد ہوگا، ایک ہی نامزدگی کی صورت میں بلامقابلہ کامیابی کا اعلان کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تین برس قبل شہریارخان کو بلامقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا تھا، اس وقت بطور الیکشن کمشنر جسٹس سائر علی کا تقرر ہوا جنھوں نے چند روز کیلیے قائم مقام چیئرمین کا عہدہ بھی سنبھالا تھا، اس بار توقع یہی ہے کہ نجم سیٹھی کے مقابل بھی کوئی الیکشن میں کھڑا نہیں ہو گا اور وہ باآسانی بورڈ کے سربراہ بن جائیں گے۔
موجودہ ایگزیکٹیو کمیٹی چیف کو ماضی میں بھی وزیر اعظم نے گورننگ بورڈ میں نامزد کیا تھا۔ اس مرتبہ ان کے ساتھ عارف اعجاز کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 83 سالہ شہریارخان نے چند ماہ قبل اپنا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس ارسال کر دیا تھا مگر انھیں عہدے کی معیاد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، وہ ان دنوں انگلینڈ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور آئندہ چند روز میں واپس آ کر گورننگ بورڈ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔