انتخابی اصلاحات کا حکومتی بل مسترد کرتے ہیں چوہدری شجاعت حسین
پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی ایسے خفیہ رکھی جیسے وہ الیکشن ریفارمز نہیں نیوکلیئر ریفارمز کر رہی ہے، سربراہ مسلم لیگ (ق)
شہباز نے منصوبے روک کر عوام دشمنی کی، لاہور سیالکوٹ موٹروے کی بحالی سے نواز شریف نے ہمارا منصوبہ تسلیم کر لیا، پرویز الٰہی۔ فوٹو: فائل
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی انتخابی اصلاحات کا حکومتی بل مسترد کرتی ہے، جب تک آئندہ الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کیلئے مطلوبہ اصلاحات نہیں کی جاتیں حکومت کے مجوزہ بل پر دستخط نہیں کرینگے جبکہ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے بحال کر کے نواز شریف نے ہمارا منصوبہ تسلیم کرلیا ہے۔
ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات کے نام پر جو بل پارلیمنٹ میں پیش کرنا چاہتی ہے اس میں کوئی چیز نئی نہیں۔ انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی اب تک سو میٹنگز ہوچکی ہیں جس کا صفر نتیجہ افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات بھی سمجھ سے باہر ہے کہ ان میٹنگز کی کارروائی کو ان کیمرہ یعنی خفیہ رکھا گیا ہے جیسے پارلیمانی کمیٹی الیکشن ریفارمز نہیں بلکہ نیوکلیئر ریفارمز کر رہی تھی، پاکستان مسلم لیگ کا مطالبہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تمام کارروائی کو پبلک کیا جائے۔
چوہدری شجاعت نے کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید کو اصلاحات پر دستخط کرنے سے روک دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ، لاہور موٹروے پراجیکٹ کی بحالی سے ثابت ہوگیا کہ نوازشریف نے بھی بالآخر ہمارے منصوبے کو بالکل درست تسلیم کر لیا، ہماری مخالفت میں یہ منصوبہ بھی روکا نہ جاتا تو 2010میں ہی مکمل ہو جاتا اور 20ارب 85کروڑ روپے کی بچت بھی ہوتی۔ شہباز نے منصوبے روک کر عوام دشمنی کی۔