انتخابات ملتوی کرانیکی سازش کامیاب نہیں ہوگی فضل الرحمن

الیکشن کمیشن کو متنازع نہ بنایا جائے، صدر اور وزیراعظم وفاق المدارس سے پہلو تہی کر رہے ہیں

الیکشن کمیشن کو متنازع نہ بنایا جائے، صدر اور وزیراعظم وفاق المدارس سے پہلو تہی کر رہے ہیں فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بعض عناصراسلام آباددھرنا ڈرامہ کی ناکامی کے بعد انتخابات کے التوا کی سا زش میں مصروف ہیں مگرایسی غیرجمہور ی قوتو ں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ایک لابی جس کے تانے بانے ملک کے اندراور ملک سے باہر بھی ہیں وہ ہرقیمت پرالیکشن کوملتو ی کرنے کے درپے ہیں،الیکشن کمیشن کو متنازع نہ بنایا جا ئے۔وہ جمعرات کو پیرآف زکوڑی شریف پیرفواد رضازکوڑی کی رہائش گا ہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔




انھوں نے کہا کہ کیاہمارا ملک اتنا کمزورہے کہ ایک پارٹی پورے سیا سی نظام کوجام کردے،ملکی حالات کو بھی اس لیے خراب کیا جا رہا ہے تاکہ انتخابات کو ملتو ی کرنے کا جواز پیداکیاجا سکے، علما اور اوردینی مدارس کی کر دارکشی کی جا رہی ہے، فرقہ پرست تنظیموں میں ایک بار پھرجان ڈالی جا رہی ہے، وفاق المدارس کا وفد صدر اور وزیراعظم سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے مگر دونوں ان سے ملنے سے پہلو تہی کر رہے ہیں، تحریک طالبان کی جا نب سے مذاکرات کی تجویزآ رہی ہے اور حکومت خا مو ش ہے حکومت کی پالیسیو ں اور طرزعمل سے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ جنگ اور بد امنی کا سبب کون ہے؟۔
Load Next Story