میک گل اور کرکٹ آسٹریلیا کا خفیہ معاہدہ 26 ملین ڈالر ملیں گے
سابق بولر نے سی اے سے 2.6 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کررکھا تھا۔
میک گل نے اپنا آخری ٹیسٹ دورئہ ویسٹ انڈیزکے دوران2008 میں ہی کھیلا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ اسٹورٹ میک گل نے سی اے سے انجری دعوے پر 2.6 ملین ڈالر کی ادائیگی پر خفیہ معاہدہ کرلیا، فریقین میں اس حوالے سے شرائط طے کرلی گئی ہیں جس کا مقصد 14 اگست سے ممکنہ ٹرائل سے بچنا ہے۔
سابق بولر نے سی اے سے 2.6 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کررکھا تھا، اب کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے بیان جاری کیا کہ ہم اس کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ میک گل سے یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے تاہم بورڈ نے اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ میک گل کا دعویٰ تھا کہ سی اے نے انھیں 2 برس دورانیے میں انجری کے دوران کوئی ادائیگی نہیں کی تھی، یہ وقت مئی 2008 سے شروع ہوا تھا جب وہ انجری مسائل کے سبب ٹیسٹ کرکٹ کیلیے دستیاب نہیں تھے، انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ دورئہ ویسٹ انڈیزکے دوران2008 میں ہی کھیلا تھا۔