لندن فلیٹ کی منی ٹریل نہ دینے پر سپریم کورٹ عمران خان کو یاد دہانی کا نوٹس
عمران کے وکیل نے منی ٹریل رواں ہفتے جمع کرانے کا یقین دلایا تھا، دستاویز نہ آنے پر یاددہانی کا نوٹس بھجوایا گیا
عمران کے وکیل نے منی ٹریل رواں ہفتے جمع کرانے کا یقین دلایا تھا، دستاویز نہ آنے پر یاددہانی کا نوٹس بھجوایا گیا۔ فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لندن فلیٹ کی منی ٹریل کا معاملہ میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے عمران خان کو یاددہانی کا نوٹس بھجوا دیا۔
گزشتہ روز جاری نوٹس کے ساتھ سپریم کورٹ کے حکم نامے کی مصدقہ کاپی بھی منسلک کی گئی ہے جس میں رجسٹرار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عدالت کے 13 جولائی کے حکم کی مصدقہ کاپی بھجوا رہے ہیں اور اس نوٹس کا مقصد عدالتی حکم پر فوری اور ضروری ایکشن کی طرف توجہ دلانا ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے 13 جولائی کو سماعت کے دوران لندن فلیٹ کی ساری منی ٹریل اسی ہفتے جمع کرانے کا یقین دلایا تھا۔ رجسٹرار نے عدالتی ہفتہ ختم ہونے کے باوجود دستاویز نہ آنے پر یاددہانی کا نوٹس بھجوایا ہے۔