چین نے پاکستان کے بجائے بھارت سے دھاگہ منگوانا شروع کردیا
توانائی بحران کے باعث پاکستانی صنعت کار دیے گئے کاٹن یارن کے آرڈرز پورے نہیں کرپائے۔
بھارتی کاٹن یارن برآمدات اس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو : فائل
چین نے پاکستان کے بجائے بھارت سے کاٹن یارن منگوانا شروع کردیا۔
توانائی بحران کے باعث پاکستان سے یارن کی برآمدات میں کمی کے خدشات پیدا ہوگئے۔ پاکستان میں بجلی اور گیس کے بحران کے باعث پاکستانی صنعت کار چین کی جانب سے دیے گئے کاٹن یارن کے آرڈرز پورے نہیں کرپائے ہیں۔
جبکہ کچھ آرڈرز تاخیر سے پورے ہوئے۔ ممبر کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق گزشتہ سال کے آخری 6 ماہ میں چین نے جتنا یارن درآمد کیا تھا اس میں سے 44 فی صد پاکستان سے منگوایا گیا تھا، لیکن اب پاکستان کے مقابلے میں چینی تاجر بھارت کو آرڈر دے رہے ہیں۔ بھارت کی کاٹن یارن برآمدات اس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔