کھوکھرا پارفائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شناخت ہوگئی
30 سالہ مقتول شاکرکی کسی سیاسی و مذہبی جماعت سے وابستگی نہیںتھی،پولیس.
مقتول شاکر علاقے میں پانی کی سپلائی کا کام کرتا تھا،مقدمہ درج کرلیا گیا. فوٹو اے ایف پی
کھوکھراپار میں جمعرات کو فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی لاش کی شناخت ہوگئی،مقتول علاقے میں پانی کی سپلائی کا کام کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کوکھوکھراپار ایف جے گرائونڈ کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا تھا جس کی لاش پولیس نے عدم شناخت کے باعث ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے میںرکھوادی تھی، کھوکھراپار پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت گذشتہ روز شاکر ولد محمد اقبال کے نام سے اس کے والد نے کرلی،مقتول کی عمر تقریباً 30 برس تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی کسی سیاسی و مذہبی جماعت سے وابستگی نہیںتھی ، وہ علاقے میں گدھا گاڑی پر پانی کی سپلائی کا کام کرتا تھا ، مقتول ملیر کے علاقے راہب گوٹھ کا رہائشی تھا ، پولیس نے مقتول کے والد اقبال کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 20/13 بجرم دفعہ 302/34 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔