واٹربورڈ کا کاٹی کے تعاون سے صنعتوں سے واجبات کی وصولیابی کا فیصلہ
نادہندہ صنعتی صارفین سے 50کروڑسے زائد واجب الادا رقم کی وصولیابی کیلیے لائحہ عمل تیار، 8رکنی کمیٹی کی تشکیل.
نادہندہ صنعتی صارفین سے 50کروڑسے زائد واجب الادا رقم کی وصولیابی کیلیے لائحہ عمل تیار، 8رکنی کمیٹی کی تشکیل. فوٹو: آن لائن
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ادارے کو مالی طور پر مستحکم بنانے کیلیے لانڈھی،کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع 715 نادہندہ صنعتی صارفین سے کروڑوں روپے کے واجبات کی وصولیابی کیلیے کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریزکے ساتھ مشترکہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔
اس سلسلے میں واٹر بورڈ اور کاٹی کے مابین اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں لانڈھی،کورنگی کے نادہندہ صنعتی صارفین سے 50 کروڑ سے زائد واجب الادا رقم کی وصولیابی کیلیے لائحہ عمل تیار کیا گیا،کاٹی اور واٹر بورڈ کے اراکین پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میںکاٹی کے چیئرمین زبیر چھایا ، چوہدری نیاز، سابق چیئرمین زاہد حسین اورمسعود نقی جبکہ واٹر بورڈ کی جانب سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریونیو وقار ہاشمی، چیف انجینئر جی آئی ایس شکیل قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر کورنگی ٹائون سہیل خالد اور ڈپٹی ڈائریکٹر لانڈھی ٹائون شاہد علی خان شامل ہیں۔
کمیٹی کے اراکین پہلے مر حلے میں نادہندہ صنعتی صارفین کو خط وکتابت اور میٹنگزکے ذریعے واجب الادا رقم کی ادائیگی کیلیے آمادہ کریں گے،مفاہمت اور مصالحت کی پالیسی کے تحت متنا زعہ امورکو حل کیا جا ئے گا تاکہ نادہندہ صنعتی صارفین باآسانی واجبات کی ادائیگی کرسکیں،دوسرے مرحلے میں ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں نادہندہ صارفین کو نوٹس جاری کیے جائیں گے ، مقررہ تاریخ تک ادائیگی کیلیے کہا جائے گا،عدم ادائیگی کی صورت میں ان کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے، لینڈ ریونیوکے ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔