قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا حکومتی ذمے داری ہے

حکومت عوام اہلسنّت کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکتی تو مستعفی ہوجائے.

علامہ اورنگزیب فاروقی کا دائود چورنگی پر احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب. فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہلسنّت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت اہلسنّت علما،مفتایان ،طلبا، رہنما،ڈاکٹرز ، وکلا اور اہلسنّت عوام کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکتی تو مستعفی ہوجائے۔

قاتل جتنے بھی مضبوط ہوں انھیں قانون کے کٹہرے میں لانا حکومتی ذمے داری ہے، کراچی میں اہلسنت کے قتل عام اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف آخری حد تک جائیں گے، کراچی کو اپنی جاگیر سمجھنے والے جان لیں کہ کراچی اہلسنت علما سے محبت رکھنے والوں کا شہر ہے، کراچی کی پرامن اور کامیاب ہڑتال پر تاجر برادری ،ٹرانسپورٹ اتحاد اور شہر کی تمام اہلسنت عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، رینجرز اور پولیس نے گلشن اقبال ،اسٹیل ٹاؤن سمیت کئی مقامات پر پر امن مظاہرین پر گولیاں برسا کر ریاستی جبر و تشدد کا مظاہرہ کیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے لانڈھی داؤد چورنگی پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔




احتجاجی مظاہرے میں اہلسنّت و الجماعت کے رہنماؤں مولانا طارق مسعود ،مولانا محی الدین شاہ ،جمعیت علما اسلام (س)کے مولانا اقبال اللہ ،مولانا حضرت ولی ،جمعیت علما اسلام (ف)کے مولانا احسان اللہ ٹکروی،مولانا عمر فاروق ،مولانا عمر ہزاروی ،مولانا انوار اللہ ،مولانا زبیر اور دیگر نے خطاب کیا ،اس موقع پر علما نے مفتی عبد المجید دینپوری شہید، مولانا عبد الغفور ندیم شہید،مولانا اسلم شیخوپوری شہید، حافظ احمد بخش شہید ،مولانا عبد الصمد سومرو شہید ،مولانا احسان اللہ فاروقی شہید ،مولانا اسماعیل شہید سمیت کراچی میں شہید کیے جانیوالے سیکڑوں علما،طلبا،ڈاکٹرز،وکلا اور اہلسنّت عوام کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story