ملک میں تبدیلی کیلیے شفاف انتخابات ضروری ہیں سیاسی و مذہبی رہنما
سندھ حکومت کراچی میں قیام امن میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،فہیم الدین.
سنی تحریک کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں محنتی اور دیگر رہنمائوں کی شرکت. فوٹو : فائل
مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں حکومت ملوث ہے۔
جمعہ کو پی ایس ٹی کی جانب سے کراچی میں جاری بدامنی، پی ایس ٹی کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے باہر لگائے گئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی ودیگر نے اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ، سیاسی کمیٹی کے کنوینر مطلوب اعوان اور دیگر نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بدترین صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدلیہ کے معزز ججز بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ کراچی میں ایک ماں اپنے بچے کو اسکول اور کالج امام ضامن باندھ کر بھیجتی ہے،انھوں نے کہا کہ حکمران بالخصوص سندھ حکومت کراچی میں قیام امن میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اس شہر کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، فہیم الدین شیخ نے کہا کہ ہمارا پرامن احتجاج کراچی پریس کلب کے باہر 12 روز تک جاری رہے گا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں ملک گیر احتجاج اور اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ شٹر ڈائون ہڑتال کی بھی کال دی جاسکتی ہے۔