الیکشن کمیشن پر بہت سے لوگوں کو تحفظات ہیں طاہرالقادری
جمہوریت کی حفاظت کا کریڈٹ عدلیہ،افواج کو ہے، کرپشن سے پاک سیاست ضروری ہے
جمہوریت کی حفاظت کا کریڈٹ عدلیہ،افواج کو ہے، کرپشن سے پاک سیاست ضروری ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
عدلیہ اور افواج پاکستان کو کریڈٹ دیتا ہوں کہ دونوں جمہوریت کی سربلندی اور حفاظت کیلیے کوشاں ہیں۔
سیاستدان بھی کرپشن سے پاک سیاست کو پروموٹ کریں، سیاست ایسی ہونی چاہیے جس سے نسلوں کا مستقبل روشن ہو، ایسی سیاست جس سے ریاست کو خطرہ ہو وہ درست نہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے سرپرست ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملتان سے آئے عوامی تحریک کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی ودیگر بھی موجود تھے۔
انھوں نے کہا کہ 15فروری سے 10مارچ تک مختلف شہروں میں انقلاب مارچ کرینگے، تبدیلی کیلیے ساری قوم مارچ میں شریک ہو، پاکستان میں گزشتہ 65 سال سے انتہاپسندی کو پالا جا رہا ہے جس کا پھل دہشت گردی اور کرپشن کی صورت میں مل رہا ہے۔ جب تک تنگ نظری، انتہا پسندی، نفرت کا تنا کاٹا نہیں جاتا دہشت گردی اور کرپشن کا پھل ختم نہیں ہو سکتا۔