بھارت میں سوائن فلو کی وبا سے 95افراد ہلاک
عالمی ادارہ صحت نے2010 ميں كہا تھا كہ سوائن فلو آئندہ سالوں ميں ايک مہلک وبائی بيماری كی صورت اختياركر سكتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے2010 ميں كہا تھا كہ سوائن فلو آئندہ سالوں ميں ايک مہلک وبائی بيماری كی صورت اختياركر سكتی ہے۔ فوٹو: رائٹرز
بھارت میں سوائن فلو كی وبا كی وجہ سے كم از كم 95افراد ہلک ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ كے مطابق بھارت كی چار ریاستوں میں ''ایچ ون این ون'' انفلوئنزا کے وائرس كی لپيٹ ميں 500 افراد آچکے ہیں، اس فلو كی وبا والی رياستوں ميں نئی دہلی، پنجاب، ہريانہ اور راجستھان شامل ہيں، وبا كے حوالے سے راجستھان ميں صورت حال انتہائی خراب بتائی جاتی ہے جہاں اب تک اس وبا سے 64افراہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 2010 ميں كہا تھا كہ سوائن فلو آئندہ سالوں ميں ايک مہلک وبائی بيماری كی صورت اختيار كر سكتی ہے۔