سکرنڈ میں مقابلہ مغوی بچہ بازیاب ایک ملزم گرفتار
12 سالہ عبدالحق کو مدرسے سے آتے ہوئے 2موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کیا تھا
12 سالہ عبدالحق کو مدرسے سے آتے ہوئے 2موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کیا تھا . فائل فوٹو
مارکیٹ تھانے کے حدود ہیر آباد سے 21 روز قبل اغوا کیے گئے بچے عبدالحق پٹھان کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کرا لیا، اغواء کار گرفتار۔ پولیس مقابلوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخصوص انداز میں کہا کہ صحافی بھائیوں کو حیرت ہو گی کہ بغیر ڈیڈ باڈیوں کے پریس کانفرنس کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بازیاب کرائے گئے12 سالہ عبدالحق پٹھان ولد عبدالطیف پٹھان کو12 جولائی کو مدرسے سے واپس آتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح افرادنے اغواء کرلیا تھا، بچے کے والد کپڑے کے تاجر ہیں جن سے ڈاکوئوں نے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ حیدرآباد، نوابشاہ اور ضلع مٹیاری کی پولیس نے سکرنڈ کے قریب گائوں میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر بچے کو بازیاب کراتے ہوئے ایک ڈاکو محبوب جاگیرانی کو پسٹل اور ایک موبائل سمیت گرفتار کر لیا ۔
بازیاب عبدالحق پٹھان نے ایکسپریس کو بتایا کہ اسے 2 موٹر سائیکل سوار اغوا کر کے لے گئے تھے اور ایک جھونپڑی میں رکھا ، جہاں رات کو اسے نشے کی گولیاں دے کر سلا دیا جاتا تھا اور زنجیر سے باندھ کر رکھا جاتا۔ عبدالحق پٹھان نے مطالبہ کیا کہ اس کو اغواء کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے پھانسی دی جائے۔
بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ڈاکوئوں نے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا، لیکن وہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتے ہیں کہ ایک روپیہ بھی نہیں دیا ۔ انھوں نے بچے کی بازیابی میں حصہ لینے والی ٹیم کو 50 ہزار روپے انعام کا چیک دیا۔