بچوں کی فلاح کیلیے آگاہی مہم کا حصہ بنوں گی پریانکا

یونیسیف کی خیر سگالی کی سفیر بنائے جانے پر خوشی ہوئی ،پریانکا چوپڑا

یونیسیف نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی کا سفیر مقرر کیا ہے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ بچوں کی فلاح اور ان کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح کی مہم کا حصہ بنوں گی ۔


انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے خیر سگالی کی سفیربننے پر خوشی ہوئی ہے ۔اپنے ساتھ دیگر فنکاروں کوبھی شامل کرکے آگاہی کی مہم شروع کروں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے پسماندہ اور محروم بچوں کے لیے بلاتفریق کام کرنا چاہیں گے ۔واضح رہے کہ عالمی ادارے کی جانب سے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ عامر خان اور شرمیلا ٹیگور کو بھی خیرسگالی کے سفیر بنایا گیا ہے ۔تینوں فنکاروں نے بچوں کے لیے مل کر کام کر نے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
Load Next Story