نئی عالمی ہاکی رینکنگ جاری پاکستانی ٹیم 14ویں نمبر پر آ گئی

ارجنٹائن کی ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔

بھارت چھٹے، انگلینڈ ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 14 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔


کوریا اور پاکستان کی ٹیمیں ایک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب 13 ویں اور 14 ویں نمبر پر آ گئی ہیں تاہم ابتدائی8 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ارجنٹائن کی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، آسٹریلیا دوسرے، جرمنی تیسرے، نیدر لینڈ چوتھے، بیلجیئم پانچویں، بھارت چھٹے، انگلینڈ ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اسپین نے آئر لینڈ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے 9ویں، ملائیشیا نے2 درجہ بہتری کیساتھ 12 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
Load Next Story