ظفر حجازی نے تحقیقات پرانی تاریخوں میں بند کرنے کا دباؤ ڈالا کمشنر ایس ای سی پی
چوہدری شوگر ملزکی معلومات کیلیے برطانوی اداروںکوخطوط لکھنے پر ڈانٹا، افسران علی عظیم، ماہین فاطمہ کی کمیٹی کو بریفنگ
امریکا سے کہاکہ وہ بھارتی مظالم پرخاموشی اختیارنہ کرے،سیکریٹری خارجہ۔ فوٹو: فائل
سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف کیا ہے کہ ادارے کے سابق چیئرمین ظفر حجازی نے جون 2016 میں چوہدری شوگرملز کے خلاف جاری تحقیقات گزشتہ تاریخوں میں بند کرنے کیلیے افسران پردباؤ ڈالا۔
سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدار ت ہواجس میں ایس ای سی پی کے قائم مقام چیئرمین اور جے آئی ٹی کوبیان ریکارڈ کرانے والے افسران کمشنر طارق محمود، ماہین فاطمہ، علی عظیم اور عابد حسین نے کمیٹی کوتفصیلات سے آگاہ کیا۔
کمشنر ایس ای سی پی طاہرمحمود نے بتایاکہ میں خود گواہ کے طور پرپیش ہوا، سب باتیں وزارت خزانہ کے علم میں ہیں۔ ماہین فاطمہ نے کمیٹی کو بتایا کہ چیئرمین ایس ای سی پی نے انھیں پچھلی تاریخوں میں نوٹ بند کرنے کا کہا اور مجھے اپنے دفتر میں پابند کیا گیا اور دفتر سے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دوسری جانب ایس ای سی پی کے ایک اور افسرعلی عظیم نے بتایاکہ مجھے چیئرمین صاحب نے ڈانٹا کہ برطانیہ کے اداروں کو خطوط کیوں لکھے۔ قائمہ کمیٹی کوگورنر اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ100 ڈالر کے نوٹ دو طرح کے ہیں اور تمام بینکوں اور اتھارٹیز کو ہدایت کررکھی ہے کہ نوٹ کو قبول کرنے سے انکار نہ کریں بشرطیکہ وہ پھٹے ہوئے نہ ہوں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکے اجلاس میں بات کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ امریکا سے کہاہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی اختیارنہ کرے۔ بھارت دنیا بھرمیں دہشت گردی کا واویلا کرکے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
بھارتی وزیراعظم کے مختلف ممالک کے دوروں کے پاکستان پر اثرات پرسیکریٹری خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ دورہ اسرائیل میں مودی نے ممبئی حملوں میں مارے جانے والے اسرائیلی جوڑے کے بچے سے ملاقات کی۔ مقصد دہشت گردی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے نام نہاد موقف کو سپورِٹ کرنا تھا۔ پاکستان نے صلاح الدین کو دہشت گردوںکی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کی۔ سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین دہشت گردی کیلیے استعمال ہونے کا الزام مسترد کردیا ہے۔