سیاسی افق پر بڑی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں آصف زرداری
آصف زرداری نے فون پر سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی آنکھوں کے آپریشن کے حوالے سے مزاج پرسی کی۔
آصف زرداری نے فون پر سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی آنکھوں کے آپریشن کے حوالے سے مزاج پرسی کی۔ فوٹو: فائل
VATICAN CITY:
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی افق پر بڑی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔
آصف زرداری نے گزشتہ روز فون پر سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی آنکھوں کے آپریشن کے حوالے سے مزاج پرسی کی اور جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور موجودہ سیاسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی افق پر بہت بڑی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں لیکن آپ اپنے سابقہ حلقہ این اے 192 سے الیکشن کیلئے تیار رہیں، آپ جیسے ہی مکمل صحت یاب ہوں فوری عوامی رابطہ تیز کر دیں۔
دریں اثنا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی فون پر خیریت دریافت کی۔