گڈاپ سے 7 رکنی گروہ گرفتار دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا رینجرز

بارودی مواد 76 بیگز میں تھا، 300 میٹر فیوز وائر اور 31 ڈیٹونیٹرز بھی ملے ہیں، ترجمان

بارودی مواد 76 بیگز میں تھا، 300 میٹر فیوز وائر اور 31 ڈیٹونیٹرز بھی ملے ہیں، ترجمان۔ فوٹو : آن لائن/فائل

رینجرز نے گڈاپ کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 7 افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر کے دھماکا خیز مواد سے بھرے ہوئے بیگ، فیوز وائر اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے۔


ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز سندھ نے گڈاپ سٹی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر کے 25 کلو بارودی مواد کے 76 بیگ ، 300 میٹر فیوز وائر اور 31 ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے، مذکورہ سامان غیر قانونی طور پر کراچی شہر منتقل کیا جا رہا تھا، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story