فیفا پر اقربا پروری کی حوصلہ افزائی کا لیبل چسپاں
اقربا پروری نے آرگنائزیشن کے وقار کو مجروح اورکھیل کی اخلاقی گورننس کے اظہار کی صلاحیت کو کم کردیا ہے۔
فٹبال میں فیصلہ کرنے والے چند اہم رہنماؤں نے نتائج پر مکمل قابو پالیا ہے، کمشین کی رپورٹ۔ فوٹو : فائل
فیفا کی کارکردگی کا اندازہ لگانے والے ایک خود مختار ادارے نے اس پر اقربا پروری کی حوصلہ افزائی کالیبل چسپاں کردیا ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ اسے فیفا کے گڈ گورننس اور کنٹرولز کے کیے گئے ابتدائی اقدامات پر خوشی ہے لیکن وہ کامیاب اصلاحات کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل چند پوائنٹس کو اخذ کرنے میں اب تک ناکام رہی، اسے انھیں مئی میں ماریشس میں اپنی سالانہ کانگریس میں پیش کرنا ہو گا۔ کمیشن کے ایک بیان میں کہا گیاکہ شفاف تراکیب میں کمی اور اقربا پروری نے آرگنائزیشن کے وقار کو مجروح اورکھیل کی اخلاقی گورننس کے اظہار کی صلاحیت کو کم کردیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ 53 یوئیفا ممبر ایسوسی ایشنز کے حالیہ بیان کے مطابق گورننس کے خودمختار کمیشن کو اس بات پر اتفاق نہیں کہ فٹبال میں فیصلہ کرنے والے چند اہم رہنماؤں نے نتائج پر مکمل قابو پالیا ہے۔ کمیشن نے شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز میں صدراور فیفا ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کی مدت کو کم کرنے، ایگزیکٹیو کمیٹی کے تمام ارکان کو دیانتداری کے تجزیے اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں دو آزاد ارکان کی شرکت کی سفارش کی ہے۔ فیفا پریذیڈنٹ سیپ بلاٹر نے اکتوبر 2011 میں آرگنائزیشن کیخلاف کرپشن کے الزامات پر قابو پانے کیلیے کمیشن کی تخلیق کا اعلان کیا تھا۔