برفباری بالائی علاقوں میں سڑکیں تاحال بندسیاح پھنس گئے
بجلی کا نظام معطل،عوام کومشکلات، چھت گرنے سے 5افراد زخمی
برف تلے دبی 2 لاشیں برآمد، پاک فوج نے بھاری مشینری سے برف ہٹا دی۔ فوٹو: آئی این پی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنتوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
مالاکنڈ اورگلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں کئی رابطہ سڑکیں اب تک نہیں کھولی جا سکیں۔ درجنوں سیاح گزشتہ کئی روز سے چھانگلہ گلی اور نتھیاگلی کے مقام پر پھنسے ہوئے ہیں۔ ان علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہے۔ مری سے گلیات جانیوالی شاہراہ، کالام اور مالم جبہ میں کئی اہم شاہراہوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سوات میں پاک فوج نے بھاری مشینری کا استعمال لاتے ہوئے سڑکوں سے برف ہٹا دی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہا، سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 13 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا سوات کے علاقے میاندم میں شدید برفباری سے مکان کی چھت منہدم ہونے سے2 بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔ سوات ہی میں پاک فوج نے برف تلے دبے2 افراد کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں۔سیف اللہ اور آدم نامی افراد4 روزقبل برفانی تودے تلے دب گئے تھے۔