اوآئی سی مشن مقبوصہ کشمیرنہیں بھیجیں گے بھارت
پاکستان کاپروپیگنڈا ہے،اوآئی سی کومعاملات کی چھان بین کا اختیار نہیں،ترجمان وزارت خارجہ.
ہمارے معاملات یاایل اوسی پرحالیہ واقعات سے اسلامی تنظیم کا کوئی لینا دینا نہیں. فوٹو رائٹرز
MULTAN:
بھارت نے اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے مشن کو انسانی حقوق کاجائزہ لینے کیلیے مقبوضہ کشمیربھیجنے کی تجویزکومستردکرتے ہوئے اسے پاکستان کی جانب سے ایک پروپیگنڈا قراردیاہے اورکہا ہے کہ او آئی سی گروپ کواس طرح کے معاملات پرچھان بین کرنیکا کوئی اختیار نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے جموں وکشمیرسے متعلق قاہرہ میں ہونے والے اوآئی سی سربراہی اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے اندرونی معاملات یا ایل او سی پرحالیہ واقعات سے تعلق رکھنے والے معاملات پراسلامی تنظیم کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور ہم پہلے ہی یہ واضح کرچکے ہیں کہ یواین ایم او جی آئی پی کی اس سلسلے میں کوئی معتبریت نہیں ہے۔
وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ کے بیان میں دی گئی تجاویز پروپیگنڈا ہیں۔