انڈونیشیا کے صدر حکمراں جماعت کے بھی سربراہ بن گئے

پارٹی ساکھ کوبچانے کیلیے اقدام، آئندہ سال انتخابات میں شکست کا خدشہ ہے،سینئر رکن۔

حال ہی میں حکمراں ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین کو بدعنوانی کے مقدمے میں ملوث کیا گیا تھا. فوٹو: رائٹرز

MULTAN/FAISALABAD:
انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بمبانگ حکمراں پارٹی کے سربراہ بن گئے۔

ملک میں جاری خورد برد اسکینڈلز سیریز نے حکمراں اور پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے جسکے بعد صدر نے پارٹی ساکھ کو بچانے کیلیے پارٹی کی صدارت سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سینئر رکن نے اعتراف کیا ہے کہ آئندہ سال انتخابات میں شکست کا خدشہ ہے۔




گزشتہ سال دسمبر میں کابینہ کے ایک وزیر کو اینٹی کرپشن ایجنسی کی جانب سے رشوت ستانی کے مقدمے کی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں حکمران ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین انس ارباننگرم کو اسٹیڈیم کی تعمیرکے سلسلے میں بدعنوانی کے مقدمے میں ملوث کیا گیا تھا جسکے بعد صدر سوسیلو بمبانگ نے انھیں عہدے سے برطرف کرکے پارٹی کی سربراہی سنبھال لی۔
Load Next Story