سابق فٹبالر ایرتگان باغی رہنما کی حمایت کرنے پر گرفتار کرلیے گئے
ترک پولیس نے انھیں ’بے لاک‘ نیٹ ورک استعمال کرنے پر گرفتار کیا جو باغی رہنما کا نیٹ ورک بیان کیا جاتا ہے۔
ترک پولیس نے انھیں ’بے لاک‘ نیٹ ورک استعمال کرنے پر گرفتار کیا جو باغی رہنما کا نیٹ ورک بیان کیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
ترک حکام نے باغی رہنما فتح اللہ گولن سے ہمدردی رکھنے پر سابق نیشنل فٹبالر بیکر ایرتگان کو گرفتار کرلیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بیگر ایرتگان بھی جلاوطن رہنما گولن کے حامی ہیں، ترک پولیس نے انھیں ' بے لاک ' نیٹ ورک استعمال کرنے پر گرفتار کیا جو باغی رہنما کا نیٹ ورک بیان کیا جاتا ہے، ایرتگان کا گزشتہ دنوں باساکیشر نامی کلب سے معاہدہ آف سیزن میں ختم کردیاگیا تھا، اس سے قبل ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ایرتگان کی گرفتاری گذشتہ برس بغاوت کی ناکام کوشش کرنے والوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں ہوئی۔