پی سی بی گورننگ بورڈ کو نئے چہرے مل گئے
لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ، فاٹا، ایچ بی ایل اورسوئی سدرن کے نمائندے جگہ سنبھالیں گے
نئے ارکان کا انتخاب ہوگیا، اب انہی کو بورڈ کا سربراہ بھی منتخب کرنا ہے، شہریار۔ فوٹو: فائل
پی سی بی گورننگ بورڈ کو نئے چہرے مل گئے۔
پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں نئے ارکان کا بھی فیصلہ ہوگیا، روٹیشن پالیسی کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور پشاور ریجنز کی رکنیت ختم ہوگی، ان کی نشستیں لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ اور فاٹا نے سنبھال لیں، ڈپارٹمنٹس کی رکنیت کا فیصلہ قائد اعظم ٹرافی میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوا، واپڈا اور یوبی ایل برقرار رہے، نیشنل بینک اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی جگہ حبیب بینک اور سوئی سدرن گیس کو مل گئی۔
یوں صدر اسلام آباد ریجن صدر شکیل شیخ، راولپنڈی کے میجر (ر) نعیم اختر گیلانی، صدر کے سی سی اے اعجاز فاروقی، پشاور کے گل زادہ، نیشنل بینک کے نمائندہ منیر کمال اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے امجد لطیف آخری بار اجلاس میں شریک ہوئے، نئے گورننگ بورڈ میں چیف پیٹرن کے نامزد کردہ نجم سیٹھی اور عارف اعجاز بھی شامل ہیں، ان 10میں سے چیئرمین کے امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے، دیگر انھیں ووٹ دیں گے۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ میرے عہدے کی معیاد ختم ہورہی ہے، پالیسی کے مطابق ہی گورننگ بورڈ کے نئے ارکان کا انتخاب ہوا، ریجنز کو نمائندگی کا موقع دیا گیا، انھیں بورڈ کا سربراہ بھی منتخب کرنا ہے۔
دوسری جانب نجم سیٹھی نے کہاکہ ان ارکان میں سے 1، 2 یا 3 امیدوار ہوسکتے ہیں، جسے اکثریت کی حمایت حاصل ہوگی وہی چیئرمین بنے گا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر شہریار خان مجھ کو ہی بورڈکا سربراہ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کا حکم سر آنکھوں پر ہوگا۔