نائیجیریا دہشت گردوں کا انسداد پولیو ٹیم پر حملہ اہلکار جاں بحق

موٹر سائیکلوں پر حملہ آوروں نے اس قت کارروائی کی جب ورکرز زائر روڈ اور وٹورو میں بچوں کو ویکسین پلارہے تھے

ہولناک واردات کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم حکام اسلامی عسکریت پسند گروپ ’’بوکو حرام‘‘ کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں فوٹو: فائل

نائجیریا کے شمالی شہر کانو میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے 2 مختلف واقعات کم ازکم 9 پولیو ورکرز ہلاک ہوگئے۔

مقامی پولیس کیمطابق پہلے واقعے میں مسلح افراد نے کانو کے علاقے وٹورو میں صحت کے ایک مرکز پر فائرنگ کر کے کم از کم 7 افراد کو جب کہ دوسرا واقعہ زائرہ روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 2 افراد کوقتل کردیاگیا۔حکام کاکہناہے کہ انسداد پولیو کی ٹیموں کے اہلکار حملے کے وقت اپنے علاقوں میں پولیو سے بچا کے قطرے پلانے میں مصروف تھے۔




ورکرزپرحملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم حکام اسلامی عسکریت پسند گروپ بوکو حرام کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں جس نے حالیہ ہفتوں کے دوران ملک میں مغربی ادویات کی استعمال کی مخالفت بھی کی تھی۔یاد رہے کہ نائیجیریا دنیا کے ان تین ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو کا وائرس اب بھی پایا جاتا ہے جب کہ دیگر2 ممالک میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔
Load Next Story