امریکا میں فائرنگ کے 58 واقعات میں 12 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 12افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے تقریباً 58 واقعات پیش آئے جن میں 12 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال داخل کرا دیا گیا، رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات انڈیانا، جنوبی کیرولینا، کنٹیکٹ اور الی نوائے میں پیش آئے۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر اوباما نے ہتھیار رکھنے کی شرائط کو قدرے سخت کرنے کیلیے قانون منظور کرانے کی کوشش کی تھی تاہم اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔