مالی سال201112میں ریکارڈ ٹیکس وصول کیا شاہدحسین
اے جی پی آر میںاکائونٹس فائنل کیے جارہے ہیں،وصولیاں1908 ارب رہنے...
اے جی پی آر میںاکائونٹس فائنل کیے جارہے ہیں،وصولیاں1908 ارب رہنے کی توقع ہے فائل فوٹو
رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2012 کے دوران ایف بی آر نے 112 ارب روپے کے ٹیکس اکٹھے کیے۔ ایف بی آر کے ممبران لینڈ ریونیو سروس شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کیلیے ماہانہ اور سہ ماہی ٹیکس وصولی کے اہداف کا تعین کرنے کیلیے پالیسی مرتب کی جارہی ہے،
رواں سال ایف بی آر کو 2381ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنا ہوگا، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال1902 ارب کاٹیکس جمع ہوا جبکہ اے جی پی آر میں گزشتہ سال کی ٹیکس وصولی کے اکائونٹس فائنل کیے جارہے ہیں اور توقع ہے کہ ایف بی آر کی وصولی 1908 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔ شاہد حسین اسد نے کہا کہ ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال 1900 ارب سے زائد کے ٹیکس جمع کیے جو ریکارڈ ہے۔