اوول ٹیسٹ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 239 رنز سے ہرادیا
ٹوبی رولینڈ جونز نے ڈیبیو میچ کو 8 وکٹوں کی پرفارمنس سے یادگار بنالیا
ٹوبی رولینڈ جونز نے ڈیبیو میچ کو 8 وکٹوں کی پرفارمنس سے یادگار بنالیا ۔ فوٹو : اے ایف پی
اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 239 رنز سے ہرادیا، ٹوبی رولینڈ جونز نے ڈیبیو میچ کو 8 وکٹوں کی پرفارمنس سے یادگار بنالیا۔
انگلینڈ نے اوول ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 239 رنز سے شکست دیکر 4 میچز کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل کرلی، 492 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے پانچویں اور اختتامی دن کی شروعات 117 رنز پر 4 وکٹوں سے کی، تاہم پوری ٹیم 252رنز پر ہمت ہارگئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : معین علی کا مزاحیہ پورٹریٹ
ڈین ایلجر نے سب سے زیادہ 136 رنز اسکور کیے، ٹیمیا باووما32 اور کرس مورس 24رنز بناکر کچھ حوصلہ کرپائے، انگلش اسپنر معین علی نے ہیٹ ٹرک سمیت4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جب کہ ٹوبی رولینڈ جونز نے 3 اور بین اسٹوکس نے 2 وکٹیں لیں۔ رولینڈ نے پہلی اننگز میں 5 شکار کیے تھے، اس طرح وہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ٹوبی رولینڈ جونز ڈیبیو پر 5 وکٹیں لے اڑے
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 353 رنز بنائے جب کہ دوسری باری 8 وکٹ 313رنز پر ڈیکلیئرڈ کردی تھی، جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 175رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔