جرمن صحافی کا نواز شریف کے بعد عمران خان کو جھٹکا

عمران نے آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کے ذریعے برطانیہ میں ٹیکس بچایا،فریڈرک اوبرمیئر

عمران نے آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کے ذریعے برطانیہ میں ٹیکس بچایا،فریڈرک اوبرمیئر۔ فوٹو : فائل

پاناما پیپرز کی تفصیلات جاری کرنے والے جرمن صحافی فریڈرک اوبرمیئر نے شریف خاندان کے بعد عمران خان کو بھی زوردار جھٹکا دے دیا۔


گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں جرمن صحافی فریڈرک اوبرمیئر نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ عمران خان نے آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کے ذریعے برطانیہ میں ٹیکس بچایا۔

واضح رہے کہ یہ ٹویٹ انھوں نے آئی سی آئی جے کی جانب سے شیئر کی جانے والی برطانوی اخبارگارڈین کی خبر پر جاری کیا جو پاناما پیپرز کے معاملے پر عمران خان کے بیان پر مبنی ہے اور اس کی ہیڈ لائن کچھ یوں ہے'کرپٹ لوگوں کا اتحاد ایک دوسرے کی مدد کیلیے ہے'۔
Load Next Story