بڑے فنکاروں کی فلمیں دھوم مچانے کے لیے تیار
رواں سال میں ’’شوٹ آوٹ ایٹ وڈالا‘‘، ’’چنائی ایکسپریس‘‘، زنجیر‘‘، ’’ہمت والا‘‘ سینما گھرون کی زینت بنیں گی۔
’’شوٹ آوٹ ایٹ وڈالا‘‘ رواں سال کی پہلی ملٹی اسٹارر فلم ہوگی۔فوٹو : فائل
نئے سال کا پہلا مہینہ گزر چکا ہے جس میں کوئی بھی غیرمعمولی کامیابی حاصل کرنے والی فلم ریلیز نہیں ہوسکی۔
لیکن آنے والے مہینوں کے حوالے سے بالی ووڈ فلم ٹریڈ کے افراد کے مطابق باکس آفس پر کامیاب فلموں کی شرح نہ صرف گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے بلکہ کچھ نئے ریکارڈز بھی بنیں گے۔ نئے سال میں جن فلموں کی طرف سے نئے ریکارڈ بننے کی توقع کی جارہی ہیں اس فہرست میں ''شوٹ آوٹ ایٹ وڈالا''، ''چنائی ایکسپریس''، ''گھن چکر''، ''ایک تھی ڈائن''، زنجیر''، ''ہمت والا'' وغیرہ شامل ہیں۔
''شوٹ آوٹ ایٹ وڈالا''یہ سال کی پہلی ملٹی اسٹارر فلم ہوگی۔جان ابراہم، انیل کپور، منوج واجپائی، کنگنا رانوٹ، بپاشا باسو، سونو سود، تشار کپور اور مہیش منجریکر وغیرہ اس فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔''دھوم تھری'' ریلیز سے پہلے ہی اس کے چرچے زبان زد عام ہیں ' جس کی ایک خاص وجہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا فلم کی کاسٹ میں شامل ہوناہے ۔''چنائی ایکسپریس''کے ساتھ شاہ رخ خان، دپیکا پڈکون اور ڈائریکٹر روہت شیٹھی جیسے بڑے نام جڑے ہیں ۔''ہمت والا''سن 80ء کے عشرے میں اسی نام سے ایک فلم بن چکی ہے۔
رواں سال اس کا ری میک ریلیز ہورہا ہے۔''زنجیر''اپریل میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ''زنجیر'' بگ بی امیتابھ بچن کی سپر ہٹ فلموں میں سرفہرست ہے ۔ ری میک میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ ساوتھ کے سپر اسٹار رام چرن تیجا نے مرکزی کردار نبھایاہے۔ ''ایک تھی ڈائن''اس پراجیکٹ کو تیار کرنے کا ذمہ ایکتاکپور نے لیا ہے ' فلم کی کاسٹ میں عمران ہاشمی، کونکنا شرما ، ہما قریشی اور کالکی کوچلین کے نام نمایاں ہیں۔''گھن چکر '' کی ہیروئن ''او۔۔لالا گرل ''یعنی ودیا بالن ہیں 'جو ان کی شادی کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہوگی۔