کراچی آرٹس کونسل میں ڈرامہ آنگن ٹیڑھا کی پذیرائی
شو کے دوسرے روز فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تھیٹر ڈرامہ آنگن ٹیڑھا دو روز سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری ہے۔ فوٹو : فائل
انور مقصود کا تحریر کردہ تھیٹرڈرامہ آنگن ٹیڑھا عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
لوگوں نے ایک دن میں دو خصوصی شو دیکھے دوسرے شو میں عوام کے ساتھ سینئر فنکاروں نے بھی شرکت کی اورنئے فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا تفصیلات کے مطابق تھیٹر ڈرامہ آنگن ٹیڑھا دو روز سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری ہے۔
شو کے پہلے دن فنکاروں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس سے عوام کے دل جیت لیے جب کہ دوسرے روز ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پاکستان کی ممتاز اداکارہ بشری انصاری ،معروف اداکار بہروز سبزواری،عتیقہ اوڈھو،معروف ڈرامہ نویس فاطمہ ثریا بجیا،حسینہ معین ودیگر نے بھی شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس پر داد دیتے رہے ۔