مناسب تشہیر کے بغیر فلم کے اچھے نتائج کا حصول ناممکن ہے فنکار

فلم کی پروموشن کے لیے ہالی وڈ ،بالی وڈ میں باقاعدہ پلاننگ ہوتی ہے،فلمی شخصیات کی رائے

bچہ بھی جانتا ہے کسی بھی پروڈکٹ کے لیے اس کی پرموشن اور تشہیر کس قدر اہمیت رکھتی ہے، فنکاروں کا ایکسپریس سروے میں اظہا ر خیال۔ فوٹو: فائل

لاہور:
فلم میکنگ بھی اب پراڈکٹ بن چکی ہے ' جس کی موثر تشہیری مہم کے بغیر اچھے نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں رہا ' ہمیں وقت اور حالات کے ساتھ اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہارفلمساز سہیل خان نے ایکسپریس سروے میں کیا۔ انھوں نے کہا پروموشن فلم میکنگ کا انتہائی اہم ترین حصہ ہے جس کے لیے ہالی وڈ اور بالی وڈ باقاعدہ پلاننگ کرتا ہے کیونکہ جتنی کامیاب پروموشن اتنی اچھا رسپانس ملے گا۔ اداکارہ ثنا نے کہا کہ آج میڈیا کا دور ہے جب تک ہم اپنی فلم کی بہتر انداز میں تشہیر نہیں کریں گے اور اس کی پرموشن کے لیے کوئی کام نہیںکریں فلم کامیاب نہیں ہوسکتی۔ماڈل واداکارہ مومنہ بتول نے کہا کہ ملک کے بڑے بڑے ادارے اپنی پروڈکٹ کوعوام تک متعارف کرانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں پاکستان بھر کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں تشہیری مہم کی جاتی ہے جب کہیں جاکے اس کے نتائج سامنے آتے ہیں'مگر ہمارے فلم میکرپبلسٹی پر ایک پائی بھی خرچ کیے بغیر بہترین نتائج حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔


اداکارہ نازیہ علی نے کہا کہ آج کا دور بہت ایڈوانس ہے یہ بات بچہ ' بچہ بھی جانتا ہے کسی بھی پروڈکٹ کے لیے اس کی پرموشن اور تشہیر کس قدر اہمیت رکھتی ہے، گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستانی فلمیں بنانے والے شاید اب تک اس سے واقف نہیں ہیں کہ فلم کی ریلیز سے پہلے اسے عوام تک متعارف کرانے کے لیے اس کی بھر پور انداز میں تشہیر بھی بہت ضرور ہوتی ہے۔

فلمساز ہدایت کار سعید رضوی نے کہا مجھے حیرت ہورہی کہ ہم آج بھی پچاس سال پیچھے ہیں اب تو اس قدر مواقع موجود ہیں ہم کیوں اس سے فائدہ نہیں اٹھا رہے کم از کم یہ شعور تو ہمارے پروڈیوسر میں ہونا چاہیے کہ وہ اپنی فلم کو کس طرح عوام میں متعارف کراتے ہیں ۔ اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ میڈیا کے دور میں کسی بھی پروڈکٹ کے لیے اس کی پرموشن بے حد اہمیت رکھتی ہے۔ عبداﷲکادوانی نے کہا اب دور بدل چکا ہے اب تو ہمارے لیے بہت سے دروازے کھلے ہوئے ہیں ہم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی پروڈکٹ کو بہترین پرموشن سے کامیاب کر سکتے ہیں۔
Load Next Story