ویسٹ انڈیز ناکامیوں سے پیچھا چھڑانے میں ناکام
آسٹریلیا نے آخری ون ڈے میں 17 رنز شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔
ویسٹ انڈین فیلڈر کیرون پولارڈ آسٹریلوی بیٹسمین بریڈ ہیڈن کا کیچ تھامنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
SWAT:
ویسٹ انڈیز ناکامیوں کے آسیب سے پیچھا چھڑانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔
آسٹریلیا نے آخری ون ڈے میں 17 رنز شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا، مہمان سائیڈ کو رسوائی سے بچانے میں جانس چارلس کی سنچری بھی ناکافی ثابت ہوئی، میزبان بیٹسمین ایڈم ووگس 112 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 17 رنز سے شکست دیدی، اس طرح کینگروز نے ہوم گرائونڈز پر کیریبیئنز کیخلاف 16سال سے ایک روزہ فارمیٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
میزبان ٹیم کے قائم مقام کپتان شین واٹسن بغیر کھاتہ کھولے جبکہ ایرون فنچ ایک رن بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے تو فل ہیوز(29) بھی 63 کے مجموعی اسکور پر ساتھ چھوڑ گئے، شان مارش کی 40 رنز پر مشتمل اننگز کا خاتمہ 25 ویں اوور میں 82 کے ٹوٹل پر ہوگیا، ایڈم ووگس نے کمان سنبھالتے ہوئے پہلے بریڈ ہیڈن( 43) کے ساتھ 111، پھر جیمز فالکنر (31) کے ہمراہ 81 کی شراکت قائم کرتے ہوئے 274 کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا، ٹینو بیسٹ اور ڈیوائن براوو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کیرن پاول کے صرف 2 رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد جانسن چارلس نے ڈیرن براوو( 33) کے ساتھ مل کر اسکور 113 تک پہنچایا، ڈیوائن براوو13 رنز بناکر ساتھ چھوڑ گئے تو سنچری مکمل کرتے ہی 37 ویں اوور میں 182کے مجموعی اسکور پر چارلس کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔
ان کے بعد کیرن پولارڈ نے کمان سنبھالی مگر نرسنگھے دیو نارائن 4 اور تھوماس 19رنز بنا کر چلتے بنے، پولارڈ 45 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تو فتح کیلیے 3.5اوورز میں 40 رنز درکار تھے، بعد ازاں ڈیرن سیمی 23 ، سنیل نارائن اور ٹینو بیسٹ بغیر کوئی رن بنائے ہمت ہار گئے، ٹیم 257 تک محدود ہوکر کلین سوئپ سے دو چار ہوئی تو اننگز کی صرف ایک گیند باقی تھی۔ کلنٹ میک کے اور مچل جانسن نے 3،3 کٹنگ، جیمز فالکنر اور زیویئر ڈہورٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، کیریئر کی اولین سنچری بنانے والے ایڈم ووگس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔