ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کلفٹن اوردیگرعلاقوں میں پیرکولوڈ شیڈنگ ہوگی

کلفٹن گرڈ اسٹیشن لائن کی تنصیب کے باعث پیر صبح 8 سے شام 6 تک بند رہے گا.

نئی لائن کی تنصیب سے بجلی کی فراہمی بہتر ہوجائے گی، کے ای ایس سی کا اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

کے ای ایس سی کے کلفٹن گرڈ اسٹیشن 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کیلیے پیر کی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گا۔

کلفٹن، باتھ آئی لینڈ، دہلی کالونی اور شیریں جناح کالونی سمیت متعلقہ علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جائے گی، کے ای ایس سی کے اعلامیے کے مطابق 132 کے وی کی نئی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب سے گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی کو معیاری بنانے میں غیرمعمولی بہتری آئے گی،اس وقت کلفٹن گرڈ مائی کلاچی سے آنے والی ایک سنگل سرکٹ لائن کے ذریعے چلایا جارہا ہے۔




ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کی وجہ سے کلفٹن گرڈ سے بجلی حاصل کرنیوالے علاقے کلفٹن بلاک ون سے بلاک 8، فیریئر ٹائون، باتھ آئی لینڈ، کیماڑی، شیریں جناح کالونی اور دہلی کالونی سمیت متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی،کے ای ایس سی نے متاثرہ علاقوں کو کچھ دیر تک بجلی فراہم کرنے کے عارضی انتظامات کیے ہیں تاہم پیر کی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ان علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جائے گی،کلفٹن گرڈ اسٹیشن سے حساس تنصیبات کو بجلی فراہمی جاری رہے گی۔
Load Next Story