گریڈ 19 اور20 کے 450 افسروں کی ترقی پر آج غور ہوگا
اجلاس میں گریڈ20میں ترقی کیلیے 200 ، گریڈ21کیلیے 250 سے زائد کیس زیر غور آئینگے.
گریڈ 20 کیلیے سینئر اور گریڈ21 کیلیے این ڈی سی اور نیشنل مینجمنٹ کورسز لازمی قرار. فوٹو: وکی پیڈیا
وفاقی سروس کے مختلف گروپوں کے گریڈ 19اور20کے افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کیلیے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا 3روزہ اجلاس پیر کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی صدارت میں ہورہا ہے جس میں 450 سے زائد افسروں کی ترقیوں کے کیس زیر غور آئینگے۔
گریڈ 19 سے 20میں ترقی کیلیے 200 کے قریب افسروں اور گریڈ 20 سے21 میں ترقی کیلیے 250 سے زائد کیس زیر غور ہیں۔ گریڈ 20 میں ترقی کیلیے سینئر مینجمنٹ اور گریڈ21 میں ترقی کیلیے این ڈی سی اور نیشنل مینجمنٹ کورسز لازمی قرار دیے گئے ہیں۔ آئی این پی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس کے پہلے روز ایکس کیڈر افسران ( صحت، تعلیم اور دیگر)، انفارمیشن اور ملٹری لینڈ کنٹونمنٹ گروپ کی ترقیوں پر غور ہوگا جبکہ دوسرے اور تیسرے روز پولیس ، پی اے ایس( سابق ڈی ایم جی)، سیکریٹریٹ، فارن سروس، کامرس اینڈ ٹریڈ، کسٹم ،انکم ٹیکس سمیت دیگر گروپوں کے افسروں کی ترقیوں کا جائزہ لیا جائیگا۔
گریڈ19میںپولیس سروس کے52جبکہ گریڈ 20 کے 22 افسروںکے کیسوں پرغور ہوگا۔ گریڈ21 میں پی اے ایس کی118 جبکہ گریڈ20کی 56اسامیاں خالی ہیں ، انفارمیشن گروپ میں گریڈ21کی 5اور گریڈ20کی 19 اسامیاںخالی ہیں۔ سیکریٹریٹ گروپ میں گریڈ 21کی 21 اوران لینڈ ریونیو میں گریڈ21کی 26 اسامیاںخالی ہیں، کسٹم گروپ میں گریڈ 20 کی16اور گریڈ21کی 7اسامیاں خالی ہیں، آڈٹ اینڈ اکائونٹس میں گریڈ 20کی 38 اور گریڈ21کی 11 اسامیاں خالی ہیں۔ آئی بی اور ریلوے میں گریڈ 21 کی صرف ایک اسامی خالی ہے۔ ایف آئی اے میں گریڈ20 کی 3 جبکہ فارن سروس میں گریڈ 20 کی 25 اسامیاںخالی ہیں، پولی کلینک 18 ڈاکٹروںکو جبکہ وفاقی نظامت تعلیمات کے5 اساتذہ کوگریڈ20میں ترقی دی جائے گی۔ ترقیوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دینگے۔