بھارتکمبھ میلے میں بھگدڑ مچ گئی36 ہلاک
الہ آبادریلوے اسٹیشن پربھگدڑ اس وقت مچی جب پل لوگوں کے وزن سے ٹوٹ گیا۔
میلہ 12سال میں ایک بارہوتا ہے، ہندو عقیدے کے مطابق ادھر پاپ دھل جاتے ہیں. فوٹو: اے ایف پی
کمبھ میلے میں بھگدڑ سے 36 افراد ہلاک ہو گئے، ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق بڑے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچی جب اسٹیشن پر ریلنگ پل لوگوں کا وزن نہ اٹھا سکا اورٹوٹ گیا۔
لوگ گھروں کو واپسی کے لیے ریلنگ پل پر گاڑیوں کا انتظار اورآرام کررہے تھے۔ میلے میں 3 کروڑ ہندئووں نے شرکت کی اور دریائے گنگا میں اشنان کیا۔میلہ 12سال میں ایک بارہوتا ہے۔ ہندو عقیدے کے مطابق ان دودریائوں کے سنگم میں اشنان کرنے سے ا ن کے گناہ دھل جاتے ہیں۔
یہ تہوار 55 روز تک جاری رہے گا۔ اس میلے کو روئے زمین پرانسانوں کا سب سے بڑااجتماع کہاجاتا ہے۔اس میں 6 دن اشنان کے لیے مخصوص ہیں جن میں سے سب سے اہم دن اتوارکادن ہے۔ میلے میں اشنان کے پہلے دن یعنی 14 جنوری کو 80 لاکھ سے زیادہ افراد نے دریا میں اشنان کیا۔ شاہی اشنان دریا کے کنارے پر 18 مختلف مقامات پر کیا جا سکے گا۔