خاوند نے روٹھی بیوی اور4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ہولناک واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا، لاہور کا عامر بیوی کو منانے آیا ، ناکامی پر فائرنگ کر دی۔

اہلیہ 33 سالہ تھی، بچوں کی عمریں 5 سے 11سال کے درمیان تھیں، برادرنسبتی اور بیٹی بھی زخمی. فوٹو: فائل

گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی کو 4 بچوں سمیت قتل کر کے خود کشی کرلی ۔

لاہور کے علاقے تاجپورہ کے رہائشی 35سالہ عامر عبداللہ کی بیوی فرح ناچاقی کے بعد اپنے چاروں بچوں سمیت 2 برس سے یسٰین آباد میں اپنے ماموں احسان الحق کے پاس رہائش پذیر تھی ۔ اوار کوخاوند اسے منانے آیا تو فرح نے سسرال جانے سے انکار کر دیا جس پر عامر نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس سے 33سالہ فرح' 5سالہ نمرہ '10سالہ ابوبکر اور 8سالہ عمار موقع پر جبکہ 11 سالہ حنظلہ ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔




فائرنگ کی زد میں آکر ملزم کا27سالہ برادر نسبتی فرحان اور اسکی 12سالہ بیٹی آمنہ زخمی ہوگئے ۔ بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم عامر نے اپنی کنپٹی پر بھی گولی مار لی ۔ جائے وقوعہ پر ہر طرف خون ہی خون بکھر گیا۔ لواحقین پیاروں کی نعشوں سے لپٹ کر روتے رہے۔ اس المناک واردات پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس نے نعشوں کا پوسٹمارٹم کرا کے ملزم کیخلاف قتل، اقدام قتل اور خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا ۔
Load Next Story