معذور ڈاکو سمیت 3 گرفتار
ملزم نےمعذوروں والی موٹرسائیکل بنائی ہوئی ہےجس پر وہ کارکےقریب جاکراسلحےکےزور پراپنے ساتھی کی مدد سے لوٹ لیتا ہے۔
ملزم نےمعذوروں والی موٹرسائیکل بنائی ہوئی ہےجس پر وہ کارکےقریب جاکراسلحےکےزور پراپنے ساتھی کی مدد سے لوٹ لیتا ہے۔ فوٹو : فائل
ایس ایس پی کلفٹن ناصر آفتاب کی ہدایت پر کلفٹن پولیس نے ڈیفنس نثار شہید پارک کے قریب نادرا آفس پر حملہ کرنیوالے ماسٹر مائنڈ علی کاکڑکوگرفتارکرلیا۔
گرفتار ملزم ایک سیاسی جماعت کے سلطان آباد وارڈ کا صدر بتایا جاتا ہے جبکہ گزری تھانے کے اے ایس آئی شکیل نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈیفنس فیز4 سے2 ڈاکوؤں ریاض خان ولد حیات خان اور اس کے ساتھی سعید الرحمن کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم ریاض دونوں ٹانگوں سے معذور ہے ، ملزم نے ایک معذوروں والی موٹر سائیکل بنائی ہوئی ہے جس پر وہ کارکے قریب جاکر اسلحے کے زور پراپنے ساتھی کی مدد سے لوٹ لیتا ہے۔