کاؤنٹی کرکٹ شاہد آفریدی کی شاندار بولنگ کے باوجود ہیپمشائر ناکام

شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا

شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا . فوٹو : فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی شاندار بولنگ کے باوجود ہیمپشائر کو کینٹ کے ہاتھوں 5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں گزشتہ روز ہیمپشائر اور کینٹ کے درمیان مقابلہ ہوا، کینٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 159 رنز بنائے، شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :انگلش ٹی 20 کرکٹ میچ میں شاہد آفریدی کی 4 وکٹیں

ہیمپشائر کی ٹیم کو آخری اوور میں فتح کیلیے 16 رنز درکار تھے اور 6 وکٹیں باقی تھیں تاہم وہ 4 وکٹ پر 154 رنز ہی بنا سکی اور 5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، شاہد آفریدی کو بیٹنگ میں جوہر دکھانے کا موقع ہی نہیں ملا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے تباہ کن بولنگ سے 20 رنز کے عوض 4 شکار کیے تھے اور ہیمپشائر کوگلیمورگن پر22 رنزسے فتح دلائی تھی۔
Load Next Story