کلفٹن پولیس کا چھاپہ ڈیفنس سے دوسری لڑکی بھی بازیاب
کلفٹن پولیس نے توحید کمرشل پر واقع مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر ایک لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔
کلفٹن پولیس نے توحید کمرشل پر واقع مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر ایک لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔. فوٹو: اے ایف پی/ فائل
کلفٹن پولیس نے فیصل آباد سے نوکری کا جھانسہ دے کر ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے پر یر غمال بنائی جانے والی دوسری لڑکی کو بھی چھاپہ مار کر بازیاب کرا لیا۔
بازیاب ہونے والی لڑکی کی ایک بہن کو ہفتے کو کلفٹن پولیس نے بازیاب کرا لیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن پولیس نے توحید کمرشل پر واقع ایک رہائشی عمارت میں واقع مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر ایک لڑکی روما علی دختر محمد علی کو بازیاب کر ا کر ایک خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے ایس ایچ او کلفٹن عبد الوحید اعوان نے ہفتے کی شب پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر روما علی کی بہن ماریہ علی کو بازیاب کر کے وہاں سے فحاشی کا کاروبار کرنے والی بانو بی بی ، رباب ، عمیر اور چن زیب کو گرفتار کرلیا ۔ انھوں نے بتایا کہ ملزمان فیصل آباد سے2 بہنوں کو ایک ہاسٹل میں کھانا پکانے کے کام کا جھانسہ دے کر کراچی لائے تھے اور چند روز وہاں کام کرانے کے بعد دونوں بہنوں کو فحاشی کے اڈے پر منتقل کر دیا پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے، مزید لڑکیوں کی بازیابی متوقع ہے ۔