پاک بھارت تعلقات بہت کشیدہ ہیں عبدالباسط وطن پہنچ گئے

پاک بھارت تعلقات بہت کشیدہ ہیں تاہم امیدہے پاک بھارت مذاکرات جلدبحال ہوں گے

فوٹو: فائل

KARACHI:
بھارت میں سبکدوش ہونیوالے پاکستان کے ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات بہت کشیدہ ہیں تاہم امیدہے پاک بھارت مذاکرات جلدبحال ہوں گے۔آن لائن کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط بدھ کو لاہورپہنچ گئے،وہ پی آئی اے کی پروازپی کے271 کے ذریعے لاہورپہنچے، ان کی اہلیہ اوربیٹی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔


میڈیا سے گفتگو میں عبدالباسط نے کہا کہ سیدصلاح الدین کودہشتگردنہیں سمجھتے،حریت رہنماپرپہلے بھی منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے جا چکے ہیں، حافظ سعیدکیخلاف ممبئی حملہ کیس میں ثبوت ملے توقانونی کارروائی کریں گے۔ یادرہے کہ عبدالباسط کو 2014ء میں بھارت میں ہائی کمشنر مقررکیاگیا، انہوں نے آئندہ سال 2018ء اپریل میں رٹائرہونا تھا،عبدالباسط کی جگہ سہیل احمدبھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
Load Next Story