میانمارقتل عام سینیٹ میںقراردا دمذمت متفقہ منظور
مسلمان آبادی کا تحفظ کیاجائے،ڈار،تحقیقات کیلیے انٹرپول کوخط لکھ دیا،رحمن ملک
اسلام آباد:وزیرداخلہ رحمن ملک پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس
سینیٹ نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے برمی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے صورتحال کا نوٹس لینے اور مسلمان آبادی کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اسحق ڈارکی پیش کردہ قرارداد میں میانمر میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کااظہارکیاگیا، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت میانمر مسلمانوں کے جان و مال کی حفاظت کیلیے اقدامات کرے اور بے گھر افراد کی بحالی ممکن بنائی جائے، ثنانیوزکے مطابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے ایوان کوبتایا کہ مسلمانوں کے قتل کے ان واقعات کی تحقیقات کیلیے پاکستان نے انٹرپول کے سیکریٹری کو خط لکھا ہے ۔