بنگلہ دیش میں بس حاد ثہ5خواتین سمیت 17 افراد ہلاک26 زخمی

ہلاک وزخمی ہونے والے زائرین کا تعلق ضلع غازی پور سے تھا جو ضلع فاٹک چھاری میں واقع ایک درگاہ سے واپس آرہے تھے،پولیس

بس تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہرکرپل سے نیچے جاگری، پولیس۔ فوٹو: رائٹرز

بنگلہ دیش کے علاقے کوکس بازار بس حادثے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔



بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حادثہ ماتاموہوری دریا کے قریب پیش آیا جہاں زائر ین سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرپل سے نیچے جاگری جس کے باعث 16 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک زخمی اسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک وزخمی ہونے والے زائرین کا تعلق ضلع غازی پور سے تھا جو ضلع فاٹک چھاری میں واقع ایک درگاہ سے واپس آرہے تھے۔
Load Next Story